21 فروری 2015 - 19:42
ہتھیاروں سے لدےامریکی ہیلی کاپٹروں کی مشکوک لینڈنگ

عراق کے صوبہ بابل میں فوجیوں اورہتھیاروں کے ہمراہ امریکی ہیلی کاپٹروں نے لینڈنگ کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی عینی شاہدین کا کہنا ہے کئی امریکی ہیلی کاپٹروں نے ہفتے کے روز صوبہ بابل کے ایک علاقے میں لینڈنگ کی اور ایک سو سے زائد فوجیوں اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اتارا اور یہ فوجی اہلکار دہشت گردوں کے حامی بعض لوگوں کے گھروں میں روپوش ہو گئے- بدھ کے روز بھی عینی شاہدین نے کہا تھا کہ امریکی فوج کے دو ہیلی کاپٹر صوبہ بابل کے علاقے اسکندریہ کے جنوب میں اترے تھے- عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ یہ معلوم نہیں ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر کس مشن پر اس علاقے میں آئے تھے-
دوسری جانب حزب اللہ عراق کے خفیہ ادارے کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ ایک امریکی ہیلی کاپٹر نے کہ جس نے گزشتہ بدھ کودہشت گردوں کو مدد دینے کے لیے صوبہ الانبار کے شہر فلوجہ کے ایک علاقے میں لینڈنگ کی تھی، فلوجہ کے قریب عراقی فورسز کی جوابی کاروائی کے بعد فرار کرگیا - داعش کے خلاف جنگ کرنے والی عوامی رضاکار فورس نے بھی گزشتہ مہینے کہا تھا صوبہ صلاح الدین کے علاقوں یثرب اور بلد میں داعش دہشت گردوں کے لیے امدادی پیٹیاں گرائي گئي ہیں-

.......

/169